اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کے وزیر خارجہ فیڈریکا موغرینی نے کہا ہے کہ ان کا ملک، مشرق وسطی کے علاقے میں نئے توازن کی برقراری کیلئے اس علاقے کے تمام بااثر ملکوں منجملہ ایران کے ساتھ تعاون کرنے کیلئے آمادہ ہے۔ ذرائع کے مطابق انھوں نے اخبار لارپوبلیکا سے گفتگو کرتے ہوئے مشرق وسطی کے لاقے میں داعش دہشتگرد گروہ کو روکنے کیلئے اس علاقے کے تمام اہم اور بااثر ملکوں کے ساتھ تعاون کو ضروری قرار دیا۔اٹلی کے وزیر خارجہ نے ایران کے ساتھ اپنے ملک کے تعلقات کے بارے میں کہا کہ انھوں نے اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف سے کئی بار گفتگو کی ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ایران کے وزیر خارجہ، ستمبر کے مہینے میں اٹلی کا دورہ کریں گے۔
.......
/169